۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام و المسلمین استاد حسین انصاریان

حوزہ/استاد حوزہ علمیہ نے کہا کہ دشمن اچھی طرح سے آگاہ ہے کہ ایمان اور عمل صالح ترقی و خوشحالی کا باعث ہوتے ہیں لہٰذا مختلف اوزار اور خاص طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے عقائد کو خراب کرنے اور ان کو گناہ اور برے کاموں کی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خطیب حرم حضرت فاطمہ معصومہ(ع)نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایمان اور عمل صالح انسان کو خدا کے نزدیک کرتے ہیں،کہا کہ قرآن مجید میں خدا کا ارشاد ہوا ہے کہ فرشتے مومنین کے لئے دعا کرتے ہیں اسے معلوم ہوتا ہے کہ اہل ایمان اور صالح بندوں کو عرش والوں کے نزدیک ایک خاص مقام حاصل ہے اور یہ لوگ زمین پر بھی اولیاء اللہ کے قریب شناختہ شدہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اچھی طرح سے آگاہ ہے کہ ایمان اور عمل صالح ترقی و خوشحالی کا باعث ہوتے ہیں لہٰذا مختلف اوزار اور خاص طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے عقائد کو خراب کرنے اور ان کو گناہ اور برے کاموں کی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

استاد حوزہ علمیہ نے بیان کیا کہ قرآن مجید کی آیات کی روشنی میں ، اگر انسان تمام کائنات اور اس میں موجود دوسری تمام چیزیں یہاں تک کہ کائنات کے مساوی دو چیزیں بھی دے وہ عذاب الٰہی سے نہیں بچ سکتا جبکہ ایمان اور عمل صالح ہمارے بہت سارے گناہوں کی معافی کا باعث بن سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایمان اور عمل صالح انسان کو دنیا میں خطرات اور آخرت میں عذاب سے بچاتے ہیں،کہا کہ قرآن کریم نے ایک مستحب عمل صالح پر تاکید کی ہے اور وہ نماز شب کا پڑھنا ہے،اس نماز کو ادا کرنے کے لئے صبح کی نماز سے پہلے اٹھنا ضروری ہے اور اس کی کل 11رکعات نماز ہیں ان میں سے 10رکعتوں کو صبح کی نماز کی طرح پڑھنا ہے اور اس کی ایک رکعت نماز، ایک عارفانہ قنوت کے ہمراہ ختم ہوتی ہے اور اس نماز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کی فضیلت اور ثواب سے اس دنیا میں کوئی بھی آگاہ نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .